11 اگست 2013 - 19:30
فرانس کے شہر"یوراکس" میں ایک مسجد کی تعمیر کا آغاز

فرانس کے شہر"یوراکس" شہرمیں ایک مسجد کی تعمیر کے لیے کے اس شہر کے میئراورمسلمانوں کی ثقافتی یونین کے مابین ایک پلاٹ فراہم کرنے کے منصوبے پردستخط ہوئے ہیں۔

ابنا: فرانس کے شہر"یوراکس" کے شہرمیں مسجد کی تعمیر کے لیے اس شہر کےمئیر اورمسلمانوں کی ثقافتی یونین کےمابین ایک پلاٹ مختص کرنے کے منصوبے پردستخط ہوئے ہیں۔قابل ذکرہے کہ یوراکس کی مسلم انجمن نے کہا ہے کہ سیاسی نظریات کی وجہ سے اس سمجھوتے پردستخط میں تاخیر ہوئی ہے کہ جومسجد کی تعمیرمیں تاخیر کا باعث بنی ہے اسی بنا پریوراکس کی مسلم انجمن نے مئی کے مہینے میں اس مسجد کی تعمیر کے راستے میں موجود رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے ایک درخواست پیش کی تھی۔اس سمجھوتے کی بنا پر اس شہر میں مسجد کی تعمیر کے لیے پانچ ہزارمربع میٹر کا پلاٹ مختص کیا گیا ہے اورامید کی جاتی ہے کہ چھ سال کے اندر اس مسجد کوتعمیر کرلیا جائے گا۔

.......

/169